11:49 am
وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

11:49 am


اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہونے والے سائفر کا سراغ مل گیا۔ ایکسپرس نیوز کی 
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں امریکا سے موصول ہونے والے سفارتی سائفر کے وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہو جانے کے بعد انکشاف کے بعد مذکورہ سائفر کا سراغ بھی لگا لیا گیا۔ گزشتہ حکومت میں موصول ہونے والا سفارتی سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ دفتر خارجہ میں موجود امریکی سائفر باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے، سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا، فراڈ جعلسازی اور فیبریکیشن کے بعد اس کو چوری کیا گیا، حلف متعلقہ قوانین ، قواعدوضوابط بالخصوص سیکرٹ آفیشل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سفارتی سائفر کی چوری ریاست کے خلاف ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا گیا، آئین ، قانون اور ضابطوں کے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین لازم ہے، ذمہ دران کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے، قانون کے مطابق سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کی ملکیت ہے، وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان، اعظم خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اجلاس میں بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق لائحہ عمل کی سمری مئوخر کردی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی، وزارت قانون کی طرف سے صدر کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں( اعظم شاہ، شاہ محمود قریش ) ہوں گے۔ فارن سیکرٹری کو ہم نےکہناہے کہ لیٹر پر منٹس لکھیں۔اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتےہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا۔آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے۔وہی ہے نہ میٹنگ کی ٹرانسپکرپٹ ہے۔ٹرانسپکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان