01:25 pm
” بڑا رسک لیا انہوں نے پٹھان کے ساتھ “ فواد چوہدری کی سابق ڈ ی جی ایف آئی اے کے بارے میں شرمناک جگت بازی

” بڑا رسک لیا انہوں نے پٹھان کے ساتھ “ فواد چوہدری کی سابق ڈ ی جی ایف آئی اے کے بارے میں شرمناک جگت بازی

01:25 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری آج کل کافی بولڈ الفاظ کا استعمال
کرتے ہوئے اپنے مخالفوں پر تنقید کر رہے ہیں گزشتہ روز انہوں نے نہایت غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال رانا ثناءاللہ کو جواب دینے کیلئے کیا جبکہ اب ایسی ہی ایک اور مثال سامنے آ گئی ہے جس دوران وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہیں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پر شرمناک جگت بازی کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فوا د چوہدری نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اینکر پرسن نے بشیر میمن کے حال ہی میں دیئے گئے بیان کو چلایا اور اس پر پی ٹی آئی رہنما کا موقف جانے کی کوشش کی۔پروگرام میں بشیر میمن کی آڈیو چلائی گئی جس پر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اعظم خان کو یہی کلپ بھیجا اور کہا کہ آپ بڑے بدمعاش ہیں لیکن مجھے تو نہیں لگے ، انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ ” اب یہ باتھ روم پالیٹکس “ ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بشیر میمن کو ریٹائرمنٹ سے 18 دن قبل زبردستی ریٹائر کر دیا گیا تھا ، میمن صاحب کا غصہ ابھی تک ٹھنڈ انہیں ہو رہا ، ہماری حکومت نے ان کو کافی بے عزت کر کے نکالا تھا ، اس کی کافی وجوہات تھیں ، ان کے خلا ف رپورٹ تھیں ، ان کی کالز رپورٹ ہوئیں، ان کے شریف فیملی کے ساتھ تعلقات رپورٹ ہوئے ۔فواد چوہدری نے بشیر میمن کو شرمناک جگت مارتے ہوئے کہا کہ ”انہوں نے بھی تو یہ کہا ہے کہ یہ مجھے سمجھانے کیلئے واش روم میں لے گئے تھے ،بڑا رسک لیا ہے انہوں نے پٹھان کے ساتھ باتھ روم میں جانے کا۔“ یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر ممن نے مبینہ ہیکر کی جانب سے جاری کی گئی ٹویٹ کی تصدیق کی ۔ مبینہ ہیکر نے کہا تھا کہ ”عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں بند کر دیا گیا تھا اور بات منوانے کیلئے دباو بھی ڈالا گیا تھا۔“ اس حوالے سے سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اس وقت کے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم "اعظم خان "ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق