04:15 pm
سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی
جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں اور جس کی بنیاد پر یہ سب کہہ رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی۔نجی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کون سا غیرت مند آدمی ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ ہاں یہ میری ویڈیو ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی، عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیو اوریجنل ہے تو ان کے پاس ویڈیو کیسے آئی؟ ان کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے انہوں نے ویڈیو کو لے کر احتجاج کیا، پھر روئے، پھر مارچ کیا، اور جب کسی چیز سے بات نہ بنی اور اصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔ پی ٹی آئی سے نکالے گئے فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے الزامات کی خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے جس سے سارا بیانیہ دھڑام سے گر گیا۔ فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ انہوں نے یہ ویڈیو ہمدردی حاصل کرنے کیلئے سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن بننے کی غرض سے خود بنائی۔ تاہم ان کے اس مؤقف پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی