07:14 pm
خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرضمن
کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ملک کہاں کھڑا ہے اور نوازشریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں۔فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی۔خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔جس دن تمام خواتین احتجاج کے لیے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔قبل ازیں ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بغض عمران میں خواتین سے متعلق بیہودہ زبان استعمال کی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بیہودہ زبان استعمال کی۔ پی ڈی ایم سربراہ بغض عمران خان میں اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد عالم دین فضل الرحمان اسلام کی اصل تعلیمات سے نابلد ہے۔ انہوں نے کہا عورتوں کو عزت کا مقام دینے والے دین کے ایسے ٹھیکیدار اسلام کی توہین کرتے ہیں۔عورتوں کی کردار کشی والے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیت کیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا ہر جلسہ اور تمام عوامی سروے اس کی گواہی دے رہے ہیں کہ پاکستان کی عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ انشائاللہ اب قوم کو چوروں، لٹیروں اور غاصبوں کی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف