05:50 pm
وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم شخصیت سے ملاقات کے لیے کہاں پہنچ گئے ،سیاسی میدان میں ہلچل مچانے والی خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم شخصیت سے ملاقات کے لیے کہاں پہنچ گئے ،سیاسی میدان میں ہلچل مچانے والی خبرآگئی

05:50 pm

 لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے فورا بعد اہم
شخصیت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئےوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےمونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت ہو گی،ملاقات میں اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلے، پہلے کی طرح پھر ناکامی ہوگی،پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے،یہ تحریک عدم اعتماد کا شوشہ تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس ممبر ہی پورے نہیں،پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔اپوزیشن کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ بات کرنے سے قبل اسمبلی کے رولز آف بزنس کا مطالعہ کر لیا کریں۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہیں گے بلا تردد عمل کریں گے،عمران خان کے لئے جان بھی حاضر ہے،پی ڈی ایم کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو اس نے بویا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا پرویز الہی عمران خان کی ہدایت پر عمل کریں گے، پرویز الہی سے میرا ذاتی تعلق رہا ہے، پرویز الہی کے تعلقات عمران خان سے بہتر ہیں ایسا معاملہ نہیں جیسا بتایا جا رہا ہے، ہم سب ایک پیج پر ہیں جو فیصلہ عمران خان کا ہوگا وہی سب کا ہوگا، میں چاہتا ہوں پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہ ہو، سب مل کر فیصلہ کریں گے۔دریں اثنا مونس الہٰی نے ٹویٹ بھی کیا جس میں کہا کہ عمران خان جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کروادی ہے کہ وزارت اعلی ان کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان