10:40 am
وفاق کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور سپریم کورٹ سے بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے جانے والے سی سی پی او لاہور غلام  محمود
ڈوگر کو سپریم کورٹ نے بحال کردیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا اور سروس ٹربیونل کے دو رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کردیا، ٹربیونل کے دو رکنی بینچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بینچ معطل نہیں کر سکتا جب کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔وکیل کے دلائل پر جسٹس اعجاز نے سوال کیا کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بینچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بینچ نےایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے اور ساتھ ہی حکم معطل کردیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نےکیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر انہوں نے وفاق کی ہدایت پر عمل نہیں کیا تھا اور کام جاری رکھا تھا جس پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی، غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری