10:59 am
آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

10:59 am

لاہور (نیوزڈیسک) آصٖف زرداری کے بیان پر فواد چوہدری کا سخت ردعمل۔ آصف زرداری نے پہلے 
بھی بڑھک ماری تھی کہ پنجاب میں حکومت نہیں بننےدیں گے پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، فواد چوہدری کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری کا ردعمل آگیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری تھیں زرداری نےکہاتھاکہ پنجاب میں حکومت نہیں بننےدیں گے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا اس کے باوجود ایک بھی ایم این اےان کےکہنےمیں نہیں آیا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے20لوگ پیسےلےکربھی زرداری کیساتھ کھڑے نہ ہوئے، پیپلزپارٹی کے پاس ووٹرز تو دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر کبھی بات نہیں کی جبکہ کیانی صاحب غیرسیاسی ہونے کی صرف باتیں کرتے تھے. آصف زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں تیس سال سے پاور میں نہیں آسکے لیکن اب وہاں اپنی کمزوریاں دور کریں گے، میں پنجاب میں عمران خان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہ کرسکے اب میانوالی میں نواب آف کالا باغ ان کا مقابلہ کریں گے، نواب آف کالا باغ نے ہمیں جوائن کرلیا ہے۔ سابق صدر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا زور لگا کر 25 ہزار لوگ جمع کرنے والا مقبول نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے آج ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چھوٹی سوچ کے مالک ہیں، عمران خان کی سوچ سیاسی نہیں ہے، عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کیلئے مشکل ہوتی، سیاست میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے، برطانیہ کومدر آف ڈیموکریسی کہا جاتا ہے لیکن وہاں کتنے وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں، جمہوریت میں جتنے ایشوز آتے ہیں جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے، میں صدر تھا تو میں نے خود اختیارات وزیراعظم کو منتقل کردیے، یہ میری اپنی سوچ تھی کہ اٹھارویں ترمیم لے کر آئے۔ ہمیں کسی کا خوف نہیں اپنی دھرتی سے پیار ہے۔ میرا ایک ہی ملک ہے میں کہیں نہیں جاسکتا، اگر میرے بچے باہر جانا چاہتے تو وہ واپس کیوں آئے، بلاول خود بہت بڑا ذمہ دار ہے، میری بیٹیاں بہت ذمہ دار ہیں وہ اپنی ماں کو دیکھتے ہیں، کہ انہوں نے کتنی مشکل زندگی گزاری ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ جو آرمی چیف بنے ہیں میں ان کو جانتا نہیں ہوں ، میں صرف لیفٹیننٹ جنرل عامر کو جانتا تھا وہ چھٹے نمبر پر تھا، نیا آرمی چیف ادارے کے فیصلے پر آیا ہے، یہ بہت سینئر ہیں، جنرل باجوہ نے مجھے بالکل ایکسٹینشن کا نہیں کہا، وزیراعظم کو کہا ہو تو مجھے نہیں پتا۔ جنرل عامر چھٹے نمبر پر تھا اگر وہ دوسرے نمبر پر ہوتا تو میں ضرور کچھ کرتا۔ میں نے وزیراعظم کو کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ اپنا آئینی حق استعمال کریں، ہم آپ کے اتحادی ہیں، یہ بھی اچھی بات ہے کہ اس شریف آدمی نے ہمیں بلاکر پوچھا وہ نہ بھی پوچھتا اور خود لگا دیتا تو ہم چھوڑ تو نہیں سکتے، ساتھ چل کے اور نقصان پہنچا کر پھر ایسا نہیں کرتے، کیونکہ جب ساتھ چلتا ہوں پھر چھوڑتا نہیں ہوں، اتنے نظریاتی اختلافات کے باوجود کیونکہ پاکستان کھپے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری