10:41 am
عمران خان نے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا دعویٰ

عمران خان نے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا دعویٰ

10:41 am

لاہور(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی کے بیان نے
فوج کے سیاست سے دور رہنے کے مؤقف پر شک اٹھادیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے کیونکہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اپنی بھرپور ملازمت گزار کر جاچکے ہیں ان کا فائدہ نقصان میٹر نہیں کرتا، انہوں نے ادارے کی طرف سے قوم کے سامنے ایک مؤقف اختیار کیا کہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اب چوہدری مونس الٰہی کے بیان نے ادارے کے مؤقف پر شک اٹھادیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے، ہمیں اور قوم کو یقین ہے کہ عسکری قیادت اور ادارے نے قوم کے ساتھ جو کمٹمنٹ کی ہے وہ درست اور قابل احترام ہے، اسی کے مطابق ادارہ اپنا قومی فرض اس ملک کی خدمت کو انجام دے گا تاکہ سیاست آگے بڑھے اور معاملات ملک کی بہتری میں آگے بڑھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ہے یا نہیں، اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی میٹنگ ہوئی آج بھی ہوگی، ہم اپنے قائد نواز شریف سے مشورہ لیں گے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی توڑی جائے اور کے پی اسمبلی توڑی جائے تو ہم وفاقی حکومت کو برقرار رکھیں، بلوچستان حکومت برقرار رہے گی کیونکہ بلوچستان اور سندھ والوں نے اسمبلی توڑنے سے انکار کردیا ہے، آصف زرداری نے دو ٹوک کہا ہے کہ اسمبلی نہیں توڑیں گے، وفاقی اور دو صوبوں کی حکومتیں برقرار رہیں، اس لیے پنجاب میں بھلے ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے جو تباہی عمران حکومت نے کی ابھی تک اس کو کنٹرول کیا ہے ، آنے والے وقت میں میں مہنگائی کو کنٹرول کرینگے، جب الیکشن میں جائیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے، بتائیں گے کہ یہ تباہی 6 ماہ میں نہیں ہوئی بلکہ تین سال کی ہے، امید ہےکہ عوامم ہماری بات مانیں گے، نوازشریف الیکشن مہم کرینگے تو لوگ ان کی بات سنیں گے جب کہ یہ بات طے ہے کہ پنجاب یا جنرل اسمبلی کے الیکشن ہوں نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، مذاکرات کی بات ہوئی تو عوام کے سامنے ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار