07:13 pm
اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

07:13 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد 
اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی صورتحال، اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اپوزیشن کے غیرآئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی، 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے زمین سرک رہی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لیڈر ہیں اور رہیں گے ہم عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علما بورڈ پنجاب ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز بل پر قانون سازی کی جائے گی۔دوسری جانب مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان