06:26 pm
پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی
سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پروزی الٰہی نے کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے بھی قوانین سازی کی گئی ہے، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں، پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی، وفد میں پولو کے سابق کھلاڑی، کوچ اور آئی ٹی ماہرین شامل تھے، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30 سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی