06:59 pm
پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر
نے کہا ہے کہ معیشت بدستور بدحال ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک کی تشویشناک معاشی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کی معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 پر آ جائے گا۔ مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پھر صرف مفتاح کو بَلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں۔ اخباروں نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ