05:50 pm
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کو چپ کرا دیا

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کو چپ کرا دیا

05:50 pm

میرپور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار ہو گئی،وزیر اعظم شہباز شریف
کے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بات کرنے کی کوشش جس پر شہباز شریف نے سردار تنویر الیاس کو بات کرنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگلا پن بجلی کے یونٹ 5 اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان تکرار ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے بولنے کی کوشش کی،شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کی بات سنتے ہیں آپ تشریف رکھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے،شہباز شریف بار بار خطاب میں مداخلت پر نالاں ہو گئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا میرے ساتھ ہتک آمیز رویہ با قابل برداشت ہے۔شہباز شریف ہماری تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ قبل وزیرا عظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تعمیر و ترقی دھرنوں اور نعروں سے نہیں ہوتی،ہمیں اختلافات اور ذات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ رونے دھونے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا،ہمیں محنت کرنا ہو گا۔ قول و فعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرنے کر کے ہمیں ملک کیلئے آگے آنا ہو گا۔پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ہمیں اربوں کی گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر دنیا سے انصاف چاہیے۔ وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی