03:26 pm
سیاسی صفوں میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو اہم ترین رہنما ؤں کی بیک ڈورملا قاتوں کی خبر سامنے آ گئی

سیاسی صفوں میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو اہم ترین رہنما ؤں کی بیک ڈورملا قاتوں کی خبر سامنے آ گئی

03:26 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے،صدر مملکت عارف علوی
سے وزیر خزانہ اسحاق ڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر مملکت نے قبل از انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف سامنے رکھا۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ جبکہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں،صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے، ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔15 دن گزار لیں یا ایک ماہ اس حکومت نے آخر جانا ہے،ہمارے دور میں 6 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کا درپیش ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 7 بلین ڈالرز کے قریب رہ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم سطح پر ہیں،تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی،ملک میں الیکشن کے علاوہ کوئی نظام استحکام نہیں دے سکتا۔ہماری نظر میں یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان رہ گئی ہے،ہماری خواہش ہے 20 مارچ سے پہلے الیکشن پراسس مکمل ہوجائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہر معاملے میں قریبی مشاورت سے آگے بڑھیں گے،مسلم لیگ (ق) اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے،نقطہ نظر ہوسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ ہم اداروں کے ساتھ اپنی تلخیاں بڑھانا نہیں کم چاہتے ہیں،بعض عناصر ان تلخیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سعودی عرب : زائرین کی بس الٹنے سے 20 افراد جاں بحق، 29 زخمی

سعودی عرب : زائرین کی بس الٹنے سے 20 افراد جاں بحق، 29 زخمی

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق