01:00 pm
عدالتیں کیا صرف اسی لیے رہ گئیں ۔۔۔؟؟؟ 42 کروڑ کی کمیٹیوں کا فراڈ کرنے والی خاتون عدالت میں انصاف اور مدد کی اپیل لیکر پہنچ گئی  

عدالتیں کیا صرف اسی لیے رہ گئیں ۔۔۔؟؟؟ 42 کروڑ کی کمیٹیوں کا فراڈ کرنے والی خاتون عدالت میں انصاف اور مدد کی اپیل لیکر پہنچ گئی  

01:00 pm

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے والی خاتون سدرہ خلیل کی عدالت میں دائر کردہ درخواست سامنے
آگئی۔درخواست میں کہا گیا کہ کچھ لوگ بغیر ادائیگی کے کمیٹیاں مانگ رہے ہیں۔تمام ارکان کا ایک ایک روپیہ ادا کر دوں گی،کرونا وبا کے دوران کئی ارکان نے کمیٹی ادا نہیں کی۔جھوٹے دعوے کرنے والے بہت سے لوگ لوگ رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں حالانکہ ان لوگوں کی کوئی رقم واجب الادا نہیں ہے۔باقاعدگی سے کمیٹی کے پیسے جمع کروانے والوں کو رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہوں۔سدرہ خلیل نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔درخواست گزار خاتون کے مطابق تین دسمبر کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا اور متعدد افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،تھانے سے رجوع کیا لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ کمیٹی ممبران کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
قبل ازیں بتایا گیا کہ کراچی میں42کروڑ کمیٹی اسکینڈل کی مرکزی خاتون اپنا گھر چھوڑ گئی اور فون بھی بند کر دیا۔خاتون نے سوشل میڈیا پر پیغام میں رقم کا تقاضہ کرنے والوں کو غنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غنڈا عناصر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، حفاظت کے لیے گھر تبدیل کیا۔رقم سے محروم کئی افراد نے ایف آئی اے کو درخواستیں جمع کروا دیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ ادائیگیوں کی تفصیلات اور شواہد جلد ایف آئی اے کو دیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں خواتین کی پیسے بچانے کی روایتی بی سی/ کمیٹیوں کی اسکیم میں 42کروڑ روپے تک کا مبینہ فراڈ سامنے آیا تھا۔کمیٹی جمع کرنے والی خاتون نے کمیٹیاں واپس کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔بینکنگ ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حمید کے نجی بینک اکائونٹ سے رقم نکال لی گئی ہے، کروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکائونٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور