11:12 am
میں بے گناہ تھاثابت ہونے پر انکساری کیساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔۔۔ ڈیلی میل کی معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی 
آگیا۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تین سال تک عمران خان اور ان کے حواری میری کردار کشی کے لئے ہر حد تک گئے۔ مجھے رسوا کرنے کیلئے انہیں یہ بھی خیال نہ رہا کہ ان کی گھٹیا مہم سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہورہے ہیں۔ بے گناہی ثابت ہونے پر انکساری کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔خیال رہے کہ برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔نیب نے شہبازشریف پربرطانوی امداد میں خردبرد کا کبھی الزام نہیں لگایا،ان کے بارے میں خبر پاکستان میں نیب تحقیقات کے حوالے سے دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کے ایک آرٹیکل میں شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا