01:50 pm
ہم برطانیہ کی عدالتوں میں بے گناہ ٹھہرے، بے گناہی کا اس بڑا ثبوت کیا ہے؟ نواز شریف

ہم برطانیہ کی عدالتوں میں بے گناہ ٹھہرے، بے گناہی کا اس بڑا ثبوت کیا ہے؟ نواز شریف

01:50 pm

لندن(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہےکہ برطانیہ کے سب سے بڑے
اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کے خلاف عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہے؟لندن میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، اس الزام پربرطانیہ کے سب سے بڑےاخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، منی لانڈرنگ،کرپشن ،کمیشن،کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، نیشنل کرائم ایجنسی الزامات کی تحقیقات کرکے شہبازشریف کوکلین چٹ دےچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ایم ایل این کی حکومت ہے اور نہ تحریک انصاف کی، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے جہاں عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو؟ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت صدیقی اورجج ارشد ملک کیا کہہ گئے، خود ثاقب نثار کی آڈیو لیکس ہوئیں، یہ سب ہماری بے گناہی کے ثبوت ہیں، مریم نوازکےحق میں فیصلہ بھی عدم شواہدکی بنا پر آیا، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے ، بچے،بچےکی زبان پرتوشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، سرتاپاؤں کرپشن میں ملوث شخص ان پر الزامات لگارہا ہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں اور یہاں کی حکومتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہم پرتو مفت میں ہی کیس بنتے رہے اور مفت میں جلاوطن کیاگیا، مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آج یہ حال کردیا ہے کہ غریب اپنے بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا،2017 میں پاکستان تیزی سے بلندیوں کی طرف جارہا تھا، اس وقت اشیاء خورونوش کی قیمتیں کیا تھیں،آٹا اور دال کی قیمتیں کیا تھیں، بجلی کتنی سستی تھی بلکہ بجلی آ رہی تھی، ہم وہ ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت کو پورا کیا، ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی، ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے۔(ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ کوئی ایک منصوبےکا نام بتائیں جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو؟ کوئی ایک منصوبہ بتائیں جویہ فخر سےکہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا اور مکمل کیا، خیبرپختونخوا میں ایک میٹروبنائی وہ بھی فالٹی اوراربوں کاخرچہ نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری اورالقادرٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، یہ 50 ارب کی کرپشن ہے۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا