03:13 pm
عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان

03:13 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کا امکان ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق ابھی جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان میں اسحاق ڈار اور عارف علوی اپنی جماعتوں کی بی ٹیم ہیں۔ وزیر خزانہ قائد ن لیگ جبکہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں شخصیات نے فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں اگر کسی پوائنٹ پر پہنچ گئے تو پھر دونوں جماعتوں کے قائدین کا رابطہ کروایا جائے گا، جس میں تمام معاملات طے ہوں گے۔ دوسری جانب صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں ہونے والی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات صدر عارف علوی کے سوالات کے جوابات تھے۔پہلی ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے چند سوالات اسحاق ڈار کو بھیجے تھے۔ان سوالات میں عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق بھی پوچھا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کیسز پہلے کے ہیں، ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ اور چند روز کے ہیں جس میں انتخابات ممکن نہیں۔ذرائع اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ دہشگردی کے خلاف دوبارہ بڑا آپریشن بھی ہو سکتا ہے جس کے لیے رقم چاہئیے۔اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی تھی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا