06:46 pm
نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، مزید قربانیاں نہیں دیں گے: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا نواز شریف نے ذات کی تکلیفیں بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی، نواز شریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، کیا نوازشریف بار بار قربانی دیتا رہے گا؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ریاست کے لیے بہت قربانیاں دیں لیکن نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، اب نواز شریف مزید قربانیاں نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا 2017 میں ہم کہتے تھے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کر لیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا، اور کیا دیکھنا ہے، نومبر 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، سرپرستی کرنے والوں نے نورا کشتی شروع کی۔ کیا سازشی خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ چیف کو پتا نہیں تھا کہ یہ جھوٹا ہے؟ کیا انہیں پنکی اور فرح گوگی کی کرپشن کا پتانہیں تھا؟ کیا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ثاقب نثار کو پتا نہیں تھا کہ وہ پلے بوائے ہے؟ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، روز ساڑھے تین گھنٹے جھوٹ بولے گئے، کیا اسے سہولت کاری نہیں کہیں گے۔ وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسا نکالا جائے، 5 کرداروں نے ریاست کو سفارتی، معاشی اور مالی طور پر نقصان پہنچایا، نوازشریف کو بار بار احتساب، میڈیا ٹرائل سے گزارا گیا۔ ان کا کہنا تھا اس شخص (عمران خان) کو آج بھی مقبول رکھنا کس کی ضرورت ہے، ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کانشان بناکر نواز شریف کو لانا ہو گا، نوازشریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس پاکستان لانا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج