04:00 pm
امپورٹڈ ٹولے کی سیاست کا سکہ چل سکا ہے نہ ان سے ملک چل رہا ہے ' مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد
امپورٹڈ ٹولے کی سیاست کا سکہ چل سکا ہے نہ ان سے ملک چل رہا ہے ، یہ عمران خان کو جتنا دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی عوامی مقبولیت میں اتناہی اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تمام تر مظالم کے باوجودآج بھی تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہباز گل پر جو بدترین تشدد کیا گیا وہ آج تک اس کے منفی اثرات سے باہر نہیں نکل پائے ،فواد چوہدری اور ان کی فیملی کو بھی بدترین اذیت پہنچائی گئی ،عوام نے فسطائیت کی آج تک ایسی مثال نہیں دیکھی،جس سکھا شاہی کا ذکر عوام نے کتابوں میں پڑھا تھا وہ آج کے دور میں نمودار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ،اعظم سواتی ،شہباز گل ، صحافیوں پر ڈھائے گئے بد ترین مظالم نے عوام کا خوف ختم کر دیا ہے ،زبانیں بند کرانے کا تمہارا بھونڈا اورآخری حربہ بھی بری طرح پٹ چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں اگر امپورٹڈ حکومت کو زبردستی طوالت دی گئی تو خدانخواستہ ملک چلنے کے قابل نہیں رہے گا ۔ان شا اللہ انتخابات میں عوام دونوں خاندانوں کی سیاسی نحوست سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

تازہ ترین خبریں

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ