07:23 pm
پشاور میں شہید 2 اہلکاروں کی مثالی دوستی، اسکول سے لیکر شہادت تک ایک ساتھ رہے

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں شہید ہونے والے دو اہل کار ایسے بھی تھے جنہوں نے اسکول کی دوستی سے لے کر شہادت کے وقت تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ شہید افتخار اور شہید ابن امین جماعت اوّل سے دوست بنے، تعلیم مکمل کر کے ابن امین پولیس اور افتخار محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا لیکن دوست کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے افتخار واپڈ اکی ملازمت چھوڑ کر پولیس میں
بھرتی ہوگیا اور شہید ہونے تک ایک ساتھ ہی رہے۔ رشتہ داروں کے مطابق دونوں شہداء اپنے خاندانوں کیلئے باعث عزت و افتخار ہیں، دونوں شہداء کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبائی علاقے امیر آباد میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی، اس موقع پر فضا سوگوار اور دوست احباب غمزدہ تھے۔ ابن امین اور افتخار کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے۔ اُن کے بچے بھی ان شہداء کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی حفاظت کریں گے۔ اس سے قبل شہید اہل کار افتخار کا ایک بھائی بھی شہید ہو کر ملک و قوم پر قربان ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے تصدیق کی ہےکہ اسپتال میں اب تک 100 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ بم دھماکے کے 53 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 7 افراد آئی سی یو میں ہیں، تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری