07:01 pm
عمران خان نے جیل بھرو تحریک پنجاب اور کے پی الیکشن سے مشروط کر دی

عمران خان نے جیل بھرو تحریک پنجاب اور کے پی الیکشن سے مشروط کر دی

07:01 pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے مشروط کر دی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، حالات یہ ہیں کہ پولیس اور ریاست عدالتوں کے احکامات بھی نہیں سنتیں، وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، حالات یہ ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے تشدد کیا جاتا ہے، لوگوں پر تشدد کیا جاتا ہے صرف اس لیے کہ ٹوئٹ کی، عدالت شیخ رشید کو ضمانت دیتی ہے اس کے باوجود اٹھا کر لے جاتے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو پیش کرو، وہ اسلام آباد لے گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا 25 مئی کو ہمارے پرامن احتجاج پر ظلم کیا گیا، قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، ہم نے اس لیے 2 اسمبلیاں ختم کیں کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، 25 دن ہو گئے اب تک الیکشن کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کی تاریخ نہ دینا سیدھی سیدھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، دونوں صوبوں کے انتخابات 90 دن سے آگے لے جانا آئین کی خلاف ورزی ہو گا، الیکشن آئینی مدت سے آگے لے جانے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگے گا۔ ان کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کا فیصلہ آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لیے کیا ہے، کسی نظریہ ضرورت کی طرف جانا تباہ کن ہو گا، جسٹس منیر کے نظریہ ضرورت کے فیصلے سے ہی پاکستان میں خرابیوں کا آغاز ہوا تھا۔ کرپشن کرنے والوں پر تو جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا، انہیں سہولیات دی جاتی تھیں، ان کے ہینڈلرز کو بتایا تھا کہ سازش سے حکومت ختم کی تو پھر ان سے حالات نہیں سنبھلیں گے، کارکنوں اور عوام کو بھی کہتا ہوں یہ سیاست نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے، رضا کار اپنی رجسٹریشن کرائیں، تاریخ دوں گا کہ جیل بھرو تحریک کب شروع کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج