12:43 pm
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

12:43 pm

کراچی(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق نیب چیئرمین جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ
ڈالا ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے، وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی، جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے۔ فواد حسن فواد پر غلط الزامات لگائے گئے۔ 16 ماہ جیل میں رکھا گیا۔ ریٹائرمنٹ سے قبل ضمانت نہیں ہونے دی گئی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں۔ ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان احتساب کا دعوی کرتے تھے۔ اب عمران خان کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا۔ نئی نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں۔ لوگ 5، 5 سال سے جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔ سیاسی فرد کیخلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہے، ہم ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔ اسمبلی ختم ہونے پر 90 روز میں انتخابات کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی۔ جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔ احتساب کے ادارے ناکام ہیں۔ احتساب کے ادارے سیاست چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنارہا۔ بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ زندگی میں اسٹبلشمنٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ساتھ نہیں رہا۔ پارٹی کو 35 سال دیئے، پارٹی کے لئے کام کرونگا۔ یہاں سے گھر جاؤنگا کہیں اور جانے کا ارادہ نہیں ہے۔ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے۔ معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہے۔اس سے پہلے احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری