03:37 pm
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی  ملاقات

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات

03:37 pm

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے آئینی مسائل اور گندم کی قیمت کے تعین اور فراہمی کے حوالہ سے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے درمیان ملاقات میں طے پایا جس میں گلگت بلتستان میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ ایشوز اور گندم سپلائی کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تنخواہوں، ترقیاتی منصوبوں اور گندم فراہمی کے حوا لے سے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کے مسائل کا حل جاری رکھیں گے، معاشی چیلنج کے حوالہ سے پورے پاکستان کو دشواری کا سامنا ہے ، گلگت بلتستان کے معاشی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ فورمز سے رابطہ کر کے ان کا حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تمام صوبوں کے بجٹ پر کٹ لگائے گئےلیکن گلگت بلتستان کے سالانہ بجٹ کو برقرار رکھا گیا۔ ملاقات میں گندم کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کی قیمت کے تعین اور فراہمی کے حوالے تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق بھی ہوا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں، اے ڈی پی پراجیکٹس اور تنخواہوں کے حوالہ سے بجٹ مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے2018 اور 2019 کے جی بی آرڈرز اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں کیس کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔ گلگت بلتستان کے آئینی ایشوز کے حوالے سے باہمی مشاورت پر بھی اتفاق بھی کیا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے وزارت کی جانب سے گلگت بلتستان کی ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت اور وزارت میں باہمی رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا