09:22 pm
عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

09:22 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو دوپہر دو بجے مینار پاکستان پر پارٹی کے جلسے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی ’’انتخابی مہم ریلی‘‘ جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں ہی بیٹھ کر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا،
جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ عمران خان نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں، مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسسز کر رکھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پر بے حد تنقید اور کیس بنایا گیا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی، ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کیلیے روانہ ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کردیا ہے۔ علاوہ ازیں گڑھی شاہو چوک، ریلوے اسٹیشن شروع کے بڑے پوائنٹس قرار دیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ریلی میں شریک شرکا کے حوالے سے کہا کہ ’اس وقت لاہور میں ریلی کے مناظر دیکھیں اور سمجھیں عمران خان کو روکنا عوامی فیض و غصب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لوگوں کے آگے احمق کھڑے ہوتے ہیں عقلمند عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ بعدازاں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر دوران خطاب ایک اہم اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب