10:48 am
آئی ایم ایف کا پاکستان سے جوہری میزائل پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ، اسحاق ڈار بھی پھٹ پڑے

آئی ایم ایف کا پاکستان سے جوہری میزائل پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ، اسحاق ڈار بھی پھٹ پڑے

10:48 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف کا پاکستان سے جوہری میزائل پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ
سامنے آگیا ، آئی ایم ایف کے مطالبے پر وفاقی خزانہ اسحاق ڈار کا سخت ردعمل آگیا جس میں انہیں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے “غیر روایتی” رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کو ترک کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو یہ بتانے کا کوئی حق نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس کتنی رینج کے میزائل ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں کئی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ بتانے کا حق نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس کتنے میزائل ہیں اور اس کے پاس کون سے ایٹمی ہتھیار ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ وزیر خزانہ نے جوہری میزائلوں کا معاملہ عوامی سطح پر لایا ہے۔ حال ہی میں چند پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک مغربی ملک کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل پروگرام کو ترک کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔واضح رہے کہ شاہین تھری پاکستان کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایٹمی میزائل ہے جو کہ 2,750 کلو میٹر تک جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پورے بھارت اور مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ ’کوئی بھی پاکستان کے جوہری یا میزائل پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کے بیان کے چند گھنٹے بعد وزیراعظم کے دفتر نے بھی ایٹمی پروگرام اور اس کی حفاظت کے بارے میں واضح بیان جاری کیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ “پاکستان کا جوہری اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے، جس کی ریاست غیرت مندی سے حفاظت کرتی ہے۔” اس نے مزید کہا کہ پورا پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف، اور کسی بھی قسم کے یا دباؤ میں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری