04:22 pm
گھرمیںراشن ختم ، بیروزگار شخص نے بیوی بچیوں سمیت زہر کھالیا، بچی موقع پر دم توڑ گئی

گھرمیںراشن ختم ، بیروزگار شخص نے بیوی بچیوں سمیت زہر کھالیا، بچی موقع پر دم توڑ گئی

04:22 pm

کراچی(نیوزڈیسک) طویل عرصہ سے بیروز گار شخص نے گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہوکر
انتہائی سنگین قدم اٹھالیا۔ 2کمسنبچیوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خود کشی کی کوشش۔ایک کمسن بچی موقع پر دم توڑ گئی ، میاں بیوی اور بڑی بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 11 گھرمیں طویل عرصے سے بے روز گار شخص نے گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہونے کے بعد انتہائی سنگین اقدام اٹھاتے ہوئجے اپنی 2کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔چاروں افراد بےہوش ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔اس حوالے سےایس ایچ او سرجانی ٹاؤن بشیر وادو نے بتایا کہ زہر کھانے والوں میں 40 سالہ اظہر خان ولد مظفر خان ، اس کی بیوی 35 سالہ فاطمہ دو کمسن بیٹیاں 2 سالہ ام ایمن اور 4 سالہ ام ہانیہ شامل ہیں ، 2 سالہ کمسن بچی عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے جبکہ دیگر افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔زہر کھانے والےاظہر کو عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی اور ایک بیٹی عباسی شہید اسپتال میں ہی زیرعلاج ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ اظہر طویل عرصے سے بے روز گار تھا اورمزدوری نہ لگنے سے گھر میں جھگڑے ہورہے تھے اور اظہر گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہونے کے بعد انتہائی سنگین اقدام اٹھایا۔اظہر کی بھابھی نے عباسی شہید اسپتال میں بتایا کہ ان کے شوہر کے پاس موبائل فون پر اظہر کی کال آئی تھی کہ ہم سب نے ملکر زہر کھالیا ہے اور ہماری حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے ، جیسے ہی ہم ان کے گھر پہنچے تو ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب