10:54 am
دنیا بھر میں ٹاپ 10 ائرپورٹس کی فہرست جاری، سنگا پور ایئرپورٹ بہترین قرار

دنیا بھر میں ٹاپ 10 ائرپورٹس کی فہرست جاری، سنگا پور ایئرپورٹ بہترین قرار

10:54 am

لندن(نیوزڈیسک) دنیا کے ٹاپ 10ایئرپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے
مطابق سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کو دنیا کا بہترین ائرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔چانگی ہوائی اڈے کو یہ اعزاز 12 ویں مرتبہ حاصل ہوا ہے، جس کے بعد اس نے“ورلڈزبیسٹ ائرپورٹ ایوارڈز 2023“ کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ رینکنگ ”اسکائی ٹریکس“ نامی ائرٹرانسپورٹ ریسرچ کمپنی نے جاری کی ہے۔ چانگی ہوائی اڈے نے 2013 سے 2020 تک لگاتار 8 سال تک سالانہ اسکائی ٹریکس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم،گزشتہ 2 سال کے دوران یہ ائرپورٹ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور ٹوکیو کے ہنیدہ ائرپورٹ سے پیچھے رہ گیا تھا۔سی این بی سی کے مطابق درجہ بندی کے لئے 100 سے زائد قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کی آراء کا بھی دھیان رکھا ہے، جن میں خریداری اور چیک ان، آمد، منتقلی، سیکیورٹی، اور امیگریشن جیسی دیگر سہولیات سے متعلق آراء شامل ہیں۔دوحہ کا حمد بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوسرے، ٹوکیو کا ہنیدہ ائیرپورٹ تیسرے اورانچیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ چوتھے نمبر پر رہا۔پیرس کا ائرپورٹ پانچویں، استنبول ائرپورٹ چھٹے، میونخ ائرپورٹ ساتویں اور زیورخ کا ائر پورٹ آٹھویں اور جاپان کا ناریتا ایئرپورٹ نویں نمبر پر آیا۔اوساکا کے کانسائی ائرپورٹ کے سواگزشتہ برس کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل تمام ہوائی اڈوں نے دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔اس سال اسپین کے میڈرڈ- باراجاس ہوائی اڈے نے 10 ویں پوزیشن حاصل کرکے کانسائی ایئرپورٹ کی جگہ لی ۔اسکائی ٹریکس سروے نے ائرپورٹس کی دوسرے پیمانے پر بھی رینکنگ کی، اس فہرست کے مطابق سیول کے انچیون ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین اسٹاف ایئرپورٹ اور چین کے شینزین باؤان ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین ترقی یافتہ ہوائی اڈہ قرار دیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب