07:00 pm
حکومتیں آتی جاتی رہیں، ہم نے اپنی بقا کیلئے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی،شاہ محمود قریشی

حکومتیں آتی جاتی رہیں، ہم نے اپنی بقا کیلئے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی،شاہ محمود قریشی

07:00 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی اثاثوں کی کر رہے ہیں، ان کو نیو کلیئر پروگرام کی بات کرنی چاہیے تھی؟، سوال ہے آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟، کبھی کہا
جاتا ہے ہمارا سکیورٹی سسٹم مناسب نہیں، یہ بالکل غلط ہے، رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں آتی رہی ہیں اور جاتی رہی ہیں لیکن ہم نے اپنی بقا اور دفاع کیلئے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ رضا ربانی کہتے ہیں یہ قیاس آرائیاں جو جنم لے رہی ہیں اس میں حقیقت کیا ہے؟، کیا وزیر خزانہ کو غیر ذمے دارانہ بات کرنی چاہیے؟، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں کر پا رہے؟، حکومتی سینیٹر وزیراعظم سے مطالبہ کر رہے ہیں وضاحت کریں، سینیٹرز کہہ رہے ہیں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا؟۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر سمجھتے ہیں حساس باتیں ہیں تو ان کیمرہ سیشن لیا جا سکتا ہے، بھارتی وزیراعظم نے خطاب کیا اور وہ پاکستانی عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں، آج بھارت میں جو آر ایس ایس سوچ غالب ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں، وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا، وزیر اعظم کو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کر رہی ہے وزیر اعظم فوری وضاحت کریں، یہ ایک حساس معاملہ ہے، اگر وزیر اعظم نہیں تو بلاول بھٹو کو وضاحت کرنی چاہیے تھی لیکن بلاول اپنی دنیا میں گم ہیں، کل ہمارے بہت سے کارکنان گرفتار ہوئے اور لیڈر زخمی ہوئے، بہت سے ادوار دیکھے لیکن اس قسم کی سوچ اور تشدد پہلے نہیں دیکھا گیا، زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری