11:13 am
ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے، وزیراعظم کا اعلان

ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے، وزیراعظم کا اعلان

11:13 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور قومی امور پر اجلاس ہوا
جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کرتے ہوئے ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد اجلاس میں شرکت کی۔ 6 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی معاشی ، سیاسی، داخلی وخارجی سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ عدلیہ کے حالیہ برتاؤ کے بعد انصاف کے پلڑے برابر نہ ہونے کا تاثرمزید گہرا ہورہا ہے، ایک ملک میں انصاف کے دو الگ الگ معیار قابل قبول نہیں۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پر ’حملے‘ میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر تشدد، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر ’حملوں اور تشدد‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس طرزعمل کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل متشدد تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے افسروں اور اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویش ناک ہےجسے کوئی بھی ریاست برداشت نہیں کرسکتی لہذا ان عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کا جتھہ قرار دیا اور کہا گیا کہ تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں لہذا قانون کے مطابق اس ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز