12:12 pm
زرداری کیخلاف منفی بیان ، شیخ رشید احمد عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی ہوئے جبکہ عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر جج نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان آگیا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں، اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے 70 سے 80 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند ہیں۔سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظلم اوربربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ کارکن احتیاط برتیں ادھرادھرہو جائیں۔عدالت نے شیخ رشید کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا تھا، گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح ر ہےکہ پولیس نے شیخ رشید کو اس مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا