12:28 pm
پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

12:28 pm

لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے26 مارچ کو مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں
جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی جسے اب منظور کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دیدی ۔ ۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی مشروط اجازت دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سکیورٹی کی ذمہ داری جلسے کی انتظامیہ پر ہو گی جبکہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔اجازت نامے میں یہ بھی شامل ہے کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور اس میں خلل نہ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ دار انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمے دار ہو گی۔ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور متعلقہ افراد کو ڈنڈے یا اس جیسی کوئی بھی چیز ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کیلئےکسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے اور زبردستی کسی کو جلوس میں شامل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی اتوار کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرے گی لیکن اسے اجازت نہیں مل سکی تھی۔ بعد ازاں منگل یابدھ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی لیکن انتظامیہ نے ان دنوں میں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔تحریک انصاف نے 21 مارچ کو ایک بار پھر جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی تھی جس پر اب اسے جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا