11:38 am
سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی، پولیس تشدد، 2خواتین جاں بحق،47 افراد زخمی

سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی، پولیس تشدد، 2خواتین جاں بحق،47 افراد زخمی

11:38 am

ساہیوال (نیوزڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں ساہیوال ، بھکر ، جہانیاں میں
مفت سرکاری آٹاتقسیم کے دوران بدنظمی اور پولیس تشدد سے 2 خواتین جاں بحق ، 47 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابقبہاولپور کے علاقے مبارک پور میں مفت آٹا سینٹر بدنظمی کا شکار ہوگیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب آپے سے باہر ہوگئے شہریوں کو اسسٹنٹ کمشنر نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب نے غریب شہریوں پر تھپڑوں اور مُکوں کی بارش کردی۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آٹا سینٹر پر شہریوں پر تشدد کیے جانے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی۔ایجنٹ مافیا شہریوں سے مفت آٹا وصولی پر 200 روپے وصول کرنے لگا، خواتین کی شکائت پر اسسٹنٹ کمشنر بھپر گئے۔دوسری جانب بہاولپور میں غریبوں کے لئے آٹے کا حصول مشکل سے مشکل ہوگیا، مستحق خاندانوں کے لئے مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز نور پور نورنگا پر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی۔مفت آٹا سینٹر پر آٹے کی کمی کی وجہ سے خواتین میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی، خاتون کے ساتھ آیا 8 سالہ بچہ بھی بے ہوش ہوگیا۔حالت غیر ہونے والی خواتین اور بچے کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔3 ہزار سے زائد شہری آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے رہے تاہم گھنٹوں تک آٹے کی فراہمی معطل رہی۔آٹا سینٹر انتظامیہ عوام کے رش کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عملے اور آٹے کا کوٹہ بڑھائے۔جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث کرکٹ اسٹیدیم میں آٹا سینٹر پر بھگڈر مچ گئی، ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ 10 خواتین بے ہوش گئیں۔بھگڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی بھی پھنسی رہی، ریسکیو اہلکاروں نے 20 سے زائد خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا۔آٹا پوائنٹ پر ناقص انتظامات پر خواتین نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا