07:57 pm
ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا، مفتاح اسماعیل

ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا، مفتاح اسماعیل

07:57 pm

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں بتانا مشکل ہے مگر روپے کی قدر کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کراچی کے نجی ہوٹل میں نجی ٹی وی سے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی
گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلاؤ گھیر او نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں رکے گا یہ بتانا مشکل ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر ابھی کوئی بھی یہ بتا نہیں سکتا کیونکہ روپے کی قدر مستحکم نہیں ہے۔ ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی جیل میں رہے ہیں 5 ماہ جیل میں 50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا کھبی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں آیا مسلم۔لیگ ن کے کئی رہناوں کو جیل میں ڈالا کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی ہماری لیڈر شپ گرفتار ہوئی کسی نے ایسا اعلان نہیں کیا مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں کر پارہے جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نو مئی سیاہ دن تھا جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نیب نے عمران کو بلایا تھا عمران خان سےسوال پوچھا گیا کہ ساٹھ ارب کسی کو آپ نے دے دئیے آپ جواب دے دیتے لیکن اس پر پورے ملک جلاو گھیراو شروع کردیا گیا جبکہ مجھے، شاہد خاقان کو بلایا گیا گرفتاری ہوئی کیا کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی اور ہمارے پاس قانونی کاغذات بھی پورے تھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیں پھر بھی ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس جلا دیا ، یہ کیا سیاست ہے کہ جناح ہاؤس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا سب تو آپ نے جلا دیا یہ قوم کو قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان