لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بااختیار لوگوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنا رہا ہوں، جو دو نکات پر بات چیت کرے گی اور اگر میری ٹیم کو قائل کردیا گیا تو پیچھے ہٹ جاؤں گا۔
قوم سے خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے گھر کے ارد گرد انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے، آجکل جو یزیدیت اور ظلم ہورہے ہیں اُن کی تاریخ نہیں ملتی، ہمارے دس ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کو چھوٹے پنجروں میں بھوکا پیاسا رکھا ہوا ہے جبکہ انہیں وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ملک دشمن ہیں جبکہ قانون میں تو جنگی مجرم کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کورکمانڈر کے گھر کا منصوبہ پہلے سے بنا ہوا تھا، جس کی تفتیش ہوگی تو سب ثابت ہوجائے گا اور اسی منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، کارکنان کے علاوہ ہمدردوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
’مظالم سے بچنے کیلیے جادو کا واحد راستہ پی ٹی آئی چھوڑنا ہے‘
انہوں نے کہا کہ اس وقت مظالم سے بچنے کے لیے جادو کا ایک واحد راستہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنا ہے اور پیش کش کی جارہی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے کے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گے اگر پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑا تو بدترین ظلم اور تشدد ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور آزادی اظہار رائے کیلیے آواز اٹھانے والی صحافتی تنظیمیں بھی موجودہ صورت حال پر خاموش ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ کل ان مظالم کا سامنا انہیں بھی کرنا پڑے گا۔
’کارکنوں اور رہنماؤں کو روپوش رہنے کی ہدایت کردی‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ روپوش ہوجاؤ اور اپنے گھروں میں نہ رہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ کارکن کٹھن وقت میں تھوڑا صبر کریں انشاء اللہ یہ سب جلد ختم ہوجائے گا۔
’شریں مزاری کبھی ملک کے مخالف نہیں جاسکتیں‘
شیریں مزاری کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ’میں نے شکر کیا کہ اُس نے ظلم سے چھٹکارے کے لیے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا، وہ بوڑھی ، بیوہ اور مریضہ ہیں مگر اُن کے ساتھ جو ہوا قابل افسوس ہے، شیریں مزاری محب وطن پاکستانی ہے اور وہ کبھی ملک کے مخالف نہیں جاسکتی تھی، اُن کے جانے سے پی ٹی آئی کو تو نقصان ہوا ہی مگر ملکی سیاست پر اس کا گہرا اثر ہوا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے آج پیغام آیا ہے کہ اب جو ہوگا میں اور برداشت نہیں کرسکوں گا، پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کے اہل خانہ کو گرفتار اور اُن کی اراضی، کاروبار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ طاقتور کے ساتھ کھڑے ہونے والے کے سارے غلط کام معاف کیے جارہے ہیں۔
’ہمارے ساتھ وہ ہورہا ہے جو کشمیریوں کے ساتھ ہوتا ہے‘
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل کروانے والے سوچ لیں کیونکہ پی ٹی آئی نظریہ ہے اور وہ کسی کے جانے سے ختم نہیں ہوگی۔ جتنا مرضی ظلم و تشدد کریں نظریہ ختم نہیں ہوگا۔ اگر ایسا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد نہیں چل رہی ہوتی۔ اُن کے ساتھ بھی وہی ہورہا ہے جو یہاں کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو جس وقت موقع ملے گا وہ آزادی کا نعرہ ہی لگائے گا۔
’جسے ٹکٹ دوں گا الیکشن وہی جیتے گا‘
اُن کا کہنا تھا کہ اتنے دباؤ کے باوجود جو لوگ کھڑے ہیں اُن کو سلام کرتا ہوں، اگر سب چھوڑ دیں تب بھی میں کھڑا رہوں گا اور یاد رکھیں کہ میں جس کو بھی ٹکٹ دوں گا وہ جیتے گا کیونکہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں۔ آپ کسی صورت تحریک انصاف کو ختم نہیں کرسکتے۔
مذاکراتی کمیٹی بنانے کا اعلان
عمران خان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بنانے کیلیے تیار ہوں، جو کسی بھی طاقتور سے جاکر بات کرے گی اور انہوں نے میری کمیٹی کو یہ سمجھا دیا کہ کہ عمران خان کے بغیر پاکستان بہتر ہوجائے گا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا اور دوسرا اگر انہوں نے یہ بتا دیا کہ اکتوبر میں الیکشن کروانے کا ملک کو کیا فائدہ ہوگا تب بھی جدوجہد ختم کردوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کل کروں گا۔
’سپریم کورٹ کے ججز نے کردار ادا نہ کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی‘
اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز آخری امید ہیں، اگر آپ نے کردار ادا نہ کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی ، آپ کا اتحاد قوم کیلیے بہت ضروری ہے، آپ ملک کی جمہوریت کے لیے قدم اٹھائیں اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کریں، باقی ماندہ جمہوریت کو صرف سپریم کورٹ کے ججز بچا سکتے ہیں۔
جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا
پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف
سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری
حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین
بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان
پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے
وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع
چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا
سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان
پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف
سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان
عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،فردوس عاشق کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
شہداء کے لہو کے باعث وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ،اظہر صادق
تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل
عمران خان کو نظر بند رکھنے کی تجویز، سیاسی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ
پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری نجی سکول اور ہمسائے کے گھر پہنچ گئی ،ایک گھنٹہ تلاشی
پاکستان میں کرونا کے وار ،مزید12مثبت کیسز رپورٹ
سیاسی جماعتوں کے تنازعات کو رکنا ہوگا، مصدق ملک
حکومت کوسگریٹ سیکٹر سے حاصل ریونیو 200 ارب تک محدود ، اربوں روپے کا نقصان
اصولی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی مخالفت کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری
وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ
نام ای سی ایل میں ڈالنے پر پی ڈی ایم کا شکرگزار ہوں، عمران خان کا طنز
چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا مزیدقرض دینے پر رضامند
جہانگیر ترین پھر میدان میں آگئے ، نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ
پاکستان کے اچھی خبر ،عالمی بینک 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا
ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کیساتھ نہیں چل سکتا ،بشیر احمد نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا