11:44 am
کشمیر پریمیئر لیگ کا بڑا اقدام،10سے 18 جون تک فیڈر لیگ کروانے کا فیصلہ

کشمیر پریمیئر لیگ کا بڑا اقدام،10سے 18 جون تک فیڈر لیگ کروانے کا فیصلہ

11:44 am

مظفرآباد:آزادکشمیر کے میدانوں میں سجے گا کرکٹ کا میلہ ،کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کا بڑا اقدام سیزن 3 سے قبل
آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا،آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں 10سے 18 جون تک فیڈر لیگ کروانے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز لئے جائیں گے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پرکھنے کے بعد باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے مختلف ٹیموں کی جانب سے مواقع فراہم کئے جائیں ٹرائلز کیلئے تاریخوں اور مقامات کا اعلان سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزادجلد کریں گے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنیوالی کشمیر پریمیئر لیگ کے دو سیزن میں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے سے کشمیر کی پہچان بن چکی ہے سیزن 3 میں کشمیری کھلاڑیوں کو شمولیت کے مواقع فراہم کرنے، کشمیر کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے اور قومی و بین الاقوامی سطح تک کرکٹ کے میدانوںتک پہنچانے کیلئے انتہائی اہم پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے کشمیر پریمیئر لیگ کی منیجمنٹ نے فیڈر لیگ کروانے کا انتہائی اہم فیصلہ کر لیا ہے انتہائی مختصر عرصہ میں کشمیر پریمیئر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہو رہا ہے کشمیر پریمیئر لیگ کے سی ای او چوہدری شہزاد نے فیڈر لیگ کے انعقاد کے اعلان کے موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد کشمیر کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ ٹرائلز کے ذریعے اپنے آپ کو ثابت کرکے میرٹ پر مواقع حاصل کریں ہمیں امید ہے کہ ان ٹرائلز کے ذریعے ہم وہ ہیرے تلاش کریں گے جو مستقبل میں کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کریں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو فیدر لیگ کا موقع فراہم کر رہے ہیں ہمارا مقصد کشمیری کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے آزادکشمیر کے نوجوان ان ٹرائلز میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں کریں نائب صدر ثاقب الرحمن نے کہا کہ کشمیر کاز کے ساتھ ہماری کمٹمنٹ اسی طرح جاری رہے گی ہم کرکٹ کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں یہ ٹرائلز کشمیری نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک بہت بڑا موقع ہے جو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل ہو کر اپنی قسمت بدل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز