02:28 pm
پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

لاہور(اے بی این نیوز )جہانگیر ترین کی نئی پارٹی بننے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کو
پارٹی صدر یا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیر ترین خود سیاسی پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی چیئرمین یا مرکزی صدر کے عہدے پر کسی سینئراور قابل بھروسہ رہنما کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ نئی پارٹی کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبد العلیم خان کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے لیکن ان کیلئے مختلف مرکزی عہدوں کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ ساتھ ہی پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نئی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔ترین گروپ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کی صورت میں پرویز خٹک کو صدر یا سیکرٹری جنرل اور اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فی الحال اِن خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری طرف سابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پارٹی میں شامل کی تمام تر کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا