07:23 pm
کشمور دھرنے کا تیسرا روز، ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں لوڈ اشیاء خراب ہونے لگیں

کشمور سے اغواء کیے گئے مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر ڈیرہ موڑ کے مقام پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، گاڑیوں میں لوڈ اشیاء خراب ہونے لگیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کروایا جائے، مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
دوسری طرف دھرنے کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے شہری اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹرک ڈرائیورز اور دیگر مسافروں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا خراب ہورہی ہیں جبکہ پیسے بھی ختم ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر ڈیرہ موڑ کے مقام پر دھرنا جگدیش کمار، ساگر کمار، جایت کمار اور ڈاکٹر منیر نائچ کی بازیابی کیلئے دیا گیا ہے۔ عمرکوٹ میں مظاہرہ عمر کوٹ میں مقامی افراد نے کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر اور تاجر مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا۔ ہندو کمیونٹی نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری برادری کے اغوا کیے جانے والے بچے سمیت 4 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔ مظاہرین نے مغویوں کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں اب تک مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی ڈاکوؤں کے خلاف قدم نہیں اٹھا رہی ہے، لگتا ہے کہ حکومت نے بھی ڈاکوؤں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑاآج یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے