08:39 pm
گھر میں سبزی کیسے اگائیں

گھر میں سبزی کیسے اگائیں

08:39 pm

 جگہ کا انتخاب سبزیوں کی کاشت کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو گھر کے قریب ہو اور جہاںہر وقت باآسانی جایا جاسکے۔یہ جگہ ایسی ہونی چاہئے جہاں دھوپ دستیاب ہو اور گھر کی دیواروں یا درختوں وغیرہ سے کم از کم 10فٹ کے فاصلے پر ہو۔اس کے علاوہ وہاں پانی باآسانی اور وافر مقدار میں دستیاب ہو۔ زمین کا انتخاب جگہ کے انتخاب کے بعد دوسری اہم چیز وہ زمین ہے جس میں سبزیاں کاشت کی جانی ہیں 

۔وہ نرم،ہوادار اوربھر بھری ہونے کے ساتھ ساتھ پتھر ،کنکروں وغیرہ سے پاک ہونی چاہئے۔ ایسی زمین میں ان اجزاءکی موجودگی ضروری ہے جو پودوںکی نشوونما کے لئے اہم ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اس زمین میں اضافی پانی کی نکاسی کی صلاحیت بھی ہونی چاہئے ۔ زمین کی تیاری سبزیاں کاشت کرنے سے تقریباً 15سے30دن پہلے زمین کی تیاری مکمل کر لیں۔اس کے لئے فی مرلہ(تقریباً250مربع فٹ جگہ)8 سے 10رہڑی گوبر کی کھاد مٹی میں شامل کر کے مناسب مقدار میں پانی لگا دیں۔اس کے بعد روزانہ گوڈی کریں اور اضافی جڑی بوٹیاں نکالتے جائیں۔ ایسا کرنے سے زمین غذائی اجزاءسے بھرپور اور اضافی جڑی بوٹیوں سے پاک ہوجائے گی۔بصورت دیگر وہ زمین سے غذائی اجزاءچوس کراصل سبزیوں کی بھرپور نشوونما نہیں ہونے دیں گی جس کے نتیجے میں ناقص پیداوار اوروقت کے ضیاع کے ساتھ مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ بیج لگانے کا طریقہ سبزیوں کی نوعیت کے مطابق زمین تین طریقوںسے تیار کی جاتی ہے۔ پہلے طریقے میںزیر زمین اگنے والی سبزیاںمثلاً مولی،شلجم اورگاجروغیرہ لگانے کے لئے زمین میں کھلیاں(ridges) بنائی جاتی ہے۔ ہر کھلی کی چوڑائی ایک فٹ اور اونچائی نو انچ رکھی جاتی ہے جبکہ لمبائی میں آپ ضرورت اور جگہ کے مطابق کمی بیشی کرسکتے ہیں۔ ایک جگہ پر مناسب فاصلے پر دو سے تین بیج لگانے چاہئیں۔ دوسرا طریقہ بنے (raise beds) بنانا ہے جو تین فٹ چوڑے اورنو انچ اونچے ہونے چاہئےں۔مٹی کے بنوں میں بیلوں والی سبزیوں کے بیج مثلاً کھیرا،کدو اور توری وغیرہ دبائے جاتے ہیں۔بیج شمال کی سمت میں لگائے جائیں تاکہ اگنے والے پودے کا رخ جنوب کی سمت میں ہو کیونکہ سبزیاں ہمیشہ سورج کی طرف اگتی ہیں۔ تیسرا طریقہ کیاریاں (flat beds)بنا کر سبزیاں اگانے کا ہے ۔ گھروںمیں چھوٹی کیاری بنائی جاتی ہے ۔اگر آپ چھوٹے بیج والی سبزیاں یا وہ پودے لگانا چاہتے ہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں کئے جاسکتے مثلاًپالک،میتھی اور دھنیا وغیرہ توان کے بیج ان کیاریوں میں لگا دیجئے۔ پانی دینے کا طریقہ اوپر بتائے گئے طریقوںکے مطابق آپ نے جو کھلیاں،بنے اور کیاریا ںبنائی ہیں ان کے درمیان ایک سے ڈیڑھ انچ جگہ خالی رکھیں۔ اس نالی نما خالی جگہ میں اتناپانی چھوڑیں کہ اس کی سطح بیج کے لئے بنائی گئی جگہوں(کھلیوں‘ بنوں اور کیاریوں) سے بلند نہ ہو۔ اس طرح بیج کو اس کی ضرورت کے مطابق ہی پانی مل پائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھناچاہئے کہ زمین خشک نہ ہونے پائے ‘ اس لئے کہ اس کا مناسب حد تک نم دار رہنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ آپ کے روزانہ کے معمول میں گوڈی کرنا اور فالتو جڑی بوٹیوں تلف کرنا بھی شامل رہنا چاہئے۔ سبزیوں کی دیکھ بھال پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ ان پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ نہ ہونے پائے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے گھر میں ہی کیڑے مار ادویات تیار کی جا سکتی ہیں : ٭زیادہ تر سبزیوں پربھونرا(Beetle) کیڑے کا حملہ ہوتا ہے۔ اسے ”مکھی مار“ سے ختم کریں ۔ ٭دوسرا حملہ آور کیڑا تیلا(Shield Bug) ہے جس کے خاتمے کے لئے سوکھے پتوں کی راکھ یا لکڑیوں کے تنور کی چھائی استعمال کرنی چاہئے۔اگر اس راکھ کا پودوں پر چھڑکاو¿ کر دیں تو آکسیجن نہ ملنے کی صورت میں یہ کیڑاخود بخود مر جائے گا۔ ٭عام تمباکو لے کراسے تقریباً ایک ہفتے کے لئے پانی میں بھگو دیں پھر اس پانی کا متاثرہ پودوں پر چھڑکاو کریں۔ ٭نیم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو چھان کر پودوں پر چھڑکاو¿ کریں۔ اگر مندرجہ بالا طریقوں پر عمل کرنے سے کیڑے تلف نہیں ہوتے تو بازار سے کوئی بھی اچھی سی کیڑے مار دوا خرید کر استعمال کریں۔ اگر وہ مائع شکل میں ہو تو آدھا چائے کا چمچ ایک گیلن پانی میں ملا کراس کا چھڑکاو¿ کریں۔اس طرح ضررساں کیڑے مر جائیں گے اور سبزیاں دوا کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رہیں گی۔


تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر