10:16 am
سالم بیکڈ مصالحہ فش بنانے کی ترکیب

سالم بیکڈ مصالحہ فش بنانے کی ترکیب

10:16 am

مچھلی کی اچھی طرح صفائی کروانے کے بعد اس کو دھولیں۔2بہت دھیمی آنچ پر فرائینگ پین میں کٹی ہوئی مونگ پھلیاں ڈال کر روسٹ کریں کہ ان سے خوشبو آنے لگے اور ان کی رنگت براؤن ہو جائے۔3ٹھنڈا کرکے پیس لیں اور پیالے میں ڈال کر اس میں لہسن‘ادرک پیسٹ‘لیموں کا رس‘سرخ مرچ پاؤڈر‘زیرہ پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘نمک‘مونگ پھلی’دہی’تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔اس میرینیشن کو مچھلی پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹہ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔4ایک گھنٹے بعد فریج سے نکال کر کمرے کے درجہ حرارت پر لے آئیں۔اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم کرلیں۔بیکنگ پین میں المونیم فوائل بچھا کر اس کو گریس کریں۔ مرینیٹ کی ہوئی مچھلی رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 20-30منٹ تک بیک کریں۔اوون سے نکال کر شروع کریں۔