02:45 pm
چپلی کباب سردیوں کی خاص سوغات

چپلی کباب سردیوں کی خاص سوغات

02:45 pm

وطن عزیز میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے اور سردی کا توڑ گرم گرم کباب ہی تصور کیا جاتا ہے ۔دنیا کے ہرعلاقے میں اپنی ثقافت اور روایات کے مطابق مختلف ناموں سے کباب بنائے جاتے ہیں ۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک ترک باشندے نے بڑی مہارت کے ساتھ دنیا کا سب سے مہنگا اور منفرد کباب تیار کرکے تہلکہ مچادیا ہے ۔
 
اس مشہور زمانہ کباب کو اس نے ”رائل کباب“کا نام دیا ہے بہترین ،مقوی اور گراں قیمت اجزاء سے تیار کردہ کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 925برطانوی پاؤنڈ مقررکی ہے جو یقینا چونکا دینے والی ہے مگر کہتے ہیں کہ ”شوق داکوئی مُل نئیں ”ایران کے چلو کباب کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ جس نے ایران جا کر چلو کباب نہیں کھایا اس نے کچھ نہیں کھایا۔ یہی شہرت بنگلا دیش کے تنا کباب کی ہے ۔مسلمان فاتحین کی آمد سے قبل بر صغیر میں سبزی خوری ہوتی تھی ۔ گوشت خوری مسلمان فاتحین کی آمد کے بعد شروع ہوئی ۔مغلیہ دور کے باورچی بادشاہوں کیلئے انواع واقسام کے پکوان تیارکرتے ۔ شاہی باورچی خاص خاص مواقع پر انتہائی مقوی اجزاء ،مغزیات ،خشک میوہ جات ،زعفران ،پستہ اور خوش ذائقہ وخوشبو دار مصالحہ جات شامل کرکے شاہی دستر خوان کی زینت بنانے ،مغلیہ سپاہ میں جنگجو تمیّا کباب کے مشابہہ چپلی کباب بھینس کے گوشت سے تیار کرتے ۔ بھینس کے 100گرام گوشت میں 217کیو لریز ہوتی ہیں جبکہ پروٹین 26.1فیصد ہوتی ہے۔ بھینس کے گوشت میں فی ایک سوگرام میں 11.8فیصد چربی ہوتی ہے ۔وطن عزیز میں بھی بیشتر اقسام کے کباب تیار کئے جاتے ہیں ۔لیکن خیبر پختو نخوا کے چپلی کباب کا بھی ذائقے میں کوئی ثانی نہیں ،چپلی کباب یوں تو صوبہ بھر میں بنائے جاتے ہیں ،موسم سرما میں دار الحکومت پشاور کی نمک منڈی ،حیات آباد ،قصہ خوانی ،چوگ یادگار ،شعبہ بازار ،نوتھیا روڈ اور فردوس سینما روڈ کے چپلی کبابوں کا جواب نہیں ۔ جن کے بننے کے اشتہار انگیز خوشبو وہاں سے گزرنے والوں کو اپنے طرف کھینچتی ہے ۔موسم سرما میں پشاور کے کھابے بغیر چپلی کباب کے نامکمل ہوتے ہیں ۔پشاور کے بعد تخت بائی ،تارو جبہ، مردان میں مایار ،شنکر اور ضلع صوابی میں رشکئی ،شہباز گڑھی اور کالو خان کے چپلی کباب ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ کوئی ان مقامات پر جائے اور کباب کھائے بغیر واپس آجائے یہ ممکن نہیں ۔ یوں تو چپلی کباب سارا سال کھائے جاتے ہیں لیکن سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی اسکی مانگ میں کئی گنااضافہ ہوجاتا ہے ۔صوبہ میں اس کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ عارضہ قلب کے مریض یاوہ لوگ جو کسی وجہ سے بڑا گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں ۔ سردی کے موسم میں وہ بھی تھوڑی بہت بدپر ہیزی کرلیتے ہیں ۔صوبہ خیبر پختو نخوا جہاں کے پشتونوں کی مہمان نوازی رسم ضرب المشل کے طور پر مشہور ہے ،اپنے مہمانوں کی تواضع چپلی کباب سے کرتے ہیں ۔ مہمان کے کھانے میں چپل کباب نہ ہوں ،ایسا صرف ان مقامات پر ہی ہوسکتا ہے جہاں چپلی کباب دستیاب نہ ہوں ۔ متمول گھرانے ،شادی بیاہ اور مختلف تقاریب کے کھانوں میں چپلی کباب کو روائتی ڈش کے طور پر شامل کرتے ہیں۔ آجکل اعلیٰ سرکاری اور نجی ضیافتیں چپلی کباب کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں ۔ چپلی کباب اس وقت صرف خیبر پختونخوا تک ہی محدود نہیں اب پورے ملک میں پسند کیا جانے لگا ہے ۔ اس کی تیاری میں بھینس کی گردن ،ران اور دستی کے گوشت کا قیمہ استعمال کیا جاتا ہے ۔قیمہ اور پیاز جس قدر باریک ہوں گے کباب اتنا ہی عمدہ بنے گا۔چپلی کباب کا دوسرا بڑا جزومکئی کا آٹا ہوتا ہے جس کو شامل کرنے سے ایک تو قیمہ کم استعمال ہوتا ہے ،دوسرے یہ کہ اس کو شامل کرنے سے کباب سکڑ تا یا ٹوٹتا نہیں ۔ اس کے علاوہ انار دانہ ،خشک دھنیا ،پسا ہوا گرم مصالحہ ،ادھ پسی سرخ مرچ اور ٹماٹر وغیرہ شامل کئے جاتے ہیں ۔ سپیشل آرڈر پر تیار کئے جانے والے کبابوں میں مغزساق یعنی مکھ ،ادرک ،لہسن ،سبز پیاز ،سبز دھنیا ،مصالحہ جات ،بکرے کا مغز اور انڈوں کا اضافہ کردیا جاتا ہے ،جس کے بعد اسے گائے یا بھینس کی چربی جسے پشتو میں ڈل کہا جاتا ہے اس میں تلا جاتاہے ۔ کباب بنانے والے چربی کو چپلی کباب کا جزو لانیفک قرار دیتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ چربی میں تلے جانے کی وجہ سے ہی کباب زیادہ ذائقے دار یا چٹخارے دار بنتا ہے ۔بعض حضرات انہیں اپنی پسند کے کوکنگ آئل میں تلوار کرنوشِ جان کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی