05:12 pm
کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

05:12 pm

سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ،سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔
عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ، نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔
جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو مصالحہ بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے،اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لئے تیار ہے۔
 
نمکین کا مکھن 6ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف 3ماہ کے لئے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔ چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف 15منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لئے سب سے پہلے آلوبیک (Bake) کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش(Mash) کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں ۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔ تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ(Syrup) بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ، سکوائش یا شکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔یادرہے کہ ایک بوتل کے لئے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔ بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔ شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگرسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔


تازہ ترین خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان