06:16 pm
کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

06:16 pm

1۔ اگر بے احتیاطی کے سبب مصالحہ تھوڑا سا بھی جل جائے تو پورا سالن بدمزہ ہوجاتا ہے ۔ایسی صورت میں بچا ہوا مصالحہ ایک صاف دیگچی میں منتقل کریں اور پھر فی کپ گریوی کے حساب سے ایک چائے کا چمچ پی نٹ (Peanut Butter) شامل کرکے دوبارہ پکائیں، سالن کا ذائقہ جلا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔ 2۔ کوئی بھی کچا پھل مثلاََآم وغیرہ کاغذ کے بیگ میں ایک سیب کے ساتھ رات بھر کے لئے رکھ دیں۔ سیب سے خارج ہونے والی ایتھلن گیس (Ethylene Gas) کچے پھل کو ایک رات میں پکادے گی۔ 3۔ اگر ابلے ہوئے چاول بچ جائیں توا ن سے مزید ارڈش تیار کرنے کے لئے تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی ، مکھن، چینی اور دودھ ڈال کر پڈنگ بنالیں یا پھر پھینٹے ہوئے انڈوں ، سویاسوس ، ہری پیاز اور حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کریں جھٹ پٹ مزید ار فرائیڈ تیار ہو جائیں گے۔ 4۔ جب بھی یخنی بنانا ہو ہمیشہ زیادہ مقدار میں بنائیں اور چھوٹے بڑے پاسٹک کے بیگز (Bags) میں ڈال کر فریز کرلیں پھر جب کبھی سوپ یا سبزی بنانی ہوتو حسب ضرورت بیگ فریز سے نکالیں اور استعمال کریں۔ ٓ5۔ اگر براؤن شوگر کی گٹھلیاں بن جائیں تو جار میں تازہ ڈبل روٹی یا سیب کا ٹکڑا رکھ دیں گٹھلیاں نہیں بنیں گی ویسے براؤن شوگر کا جارا گرفریز میں رکھا جائے تو ابھی اس میں گٹھلیاں نہیں بنتیں ۔ 6۔ سوپ بناتے وقت اگر پین میں برف کی چند ڈلیاں ڈال دیں تو تمام چکنائی اکٹھی ہوکر سوپ کے اوپر آجائے گی اور اس طرح آپ بہ آسانی چمچ سے تمام چکنائی باہر نکال سکیں گی ۔ 7۔ مٹن یابیف جلدی گلانے کے لئے اسے پکانے سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے سر کے لیمن جوس ، انناس جوس ، ٹماٹر یا سپیتے میں میرینیڈ (Marinade) ضرور کریں ۔
8۔ خالص شہد قدرت کا ایسا عطیہ ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا ۔ اگر آپ کو شہد کی رنگت کچھ دھندلی سی یا بدلی محسوس ہوتو اسے تیس سکینڈ کے لئے مائیکروویوان میں گرم کریں وہ پھر سے شفاف ہوجائے گا۔ 9۔ محنت سے بنائے گئے سوپ میں اگر نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں کچے آلو یا سیب کا ٹکڑا ڈال کر 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ، نمک کا اثر خاصا کم ہوجائے گا۔ بعد میں وہ ٹکڑا سوپ سے نکال دیں اس کے علاوہ اگر ایک کھانے کا چمچ چینی بھی سوپ میں ڈال کر پکالیں تو نمک کی کڑواہٹ دور ہو جاتی ہے ۔ 10۔ سرخ مولی ، گاجر یا سلیری (Celery) نرم پڑ جائیں تو انہیں شیشے کے پیالے میں کچے آلو کے ساتھ رکھیں اور پیالہ برف کے ٹھنڈے پانی سے بھر دیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے سبزیاں تروتازہ اور کرنچی (Crunchy) ہو جائیں گی ۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ