"

انسان سے زیادہ مہارت کے ساتھ خون نکالنے والا رپوٹ تیار

[3:42 AM, 2/14/2020] Sania Abbasi: رٹگرز یونیورسٹی اور ماؤنٹ سینائی ہاسپٹل کے ماہرین نے ایک ایسا میڈیکل روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو انسانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہارت سے رگ تلاش کرنے اور درست مقام سے خون نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جن لوگوں کے بازو کی رگیں واضح ہوتی ہیں، ان کےلیے بلڈ ٹیسٹ کے وقت خون نکلوانا آسان ہوتا ہے کیونکہ پہلی ہی کوشش میں ان کی رگ مل جاتی ہے۔ لیکن اس معاملے میں بعض لوگوں کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے بازو کی رگ غیرنمایاں ہوتی ہے اور بہت مشکل سے ملتی ہے۔ایسے میں موٹی موٹی سوئیاں جب ان کے بازو میں تین سے چار مرتبہ چبھوئی جاتی ہیں تو درد سے ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ یہ روبوٹ بطورِ خاص ایسے ہی لوگوں کی تکلیف کم کرنے کےلیے بنایا گیا ہے۔31مریضوں پر کی گئی ابتدائی آزمائشوں کے دوران اس روبوٹ نے مجموعی طور پر 87 فیصد درست کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ رگیں واضح ہونے پر اس کی کارکردگی 97 فیصد دیکھی گئی۔یہ روبوٹ، جو فی الحال پروٹوٹائپ مرحلے پر ہے، بازو میں رگ تلاش کرنے کےلیے الٹراساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے اور مصنوعی ذہانت سے لیس ایک الگورتھم سے استفادہ کرتے ہوئے مطلوبہ رگ کو شناخت کرتا ہے۔اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیز رفتار، محفوظ اور قابلِ بھروسہ ایجاد ہے جو مریضوں کو غیر ضروری پیچیدگیوں اور اضافی تکلیف سے بچاتی ہے۔اگر مزید تجربات میں یہ روبوٹ واقعی کامیاب ثابت ہوا تو امید ہے کہ آئندہ چند سال کے دوران یہ عام ہوجائے گا جس سے بطورِ خاص ایسے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا جن کے بازو کی رگ تلاش کرنے میں طبّی عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ [3:42 AM, 2/14/2020] Sania Abbasi: طویل عرصے سے خطرناک بیماری سے لڑ رہی ہوں، ایمان علی پاکستانی معروف اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے خطرناک بیماری سے لڑ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کیریئر کے ساتھ زندگی کی بھرپور جدوجہد کررہی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مرض کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملٹی پل اکلیروسزکے مرض میں مبتلا ہیں جو عام بیماریوں کے مقابلے میں خطرناک ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان علی نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے دو ہیش ٹیگ ’انتظار نہ کرو‘ اور لیٹس بیٹ ایم ایس استعمال کیے۔اپنی پوسٹ میں اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ وہ سنہ 2006 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ایسے میں شعیب منصور کی فلم کی آفر آجانا غرض کہ سب کچھبہترین چل رہا تھا ۔پاکستانی معروف نے یہ بھی کہا کہ ان ہی دنوں میری طبیعت زیادہ خراب ہوئی جس کے بعد کچھ ٹیسٹ ہوئے جن میں ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ جیسی تکلیف دہ بیماری کی تشخیص ہوئی اور و ہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھا کیونکہ عام آدمی اس بیماری کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا اور نہ ہی اُسے اس کی سنگینی کا اندازہ ہے‘۔ایمان علی کا کہنا تھا کہ بیماری کے دوران اسکرپٹ پڑھتے وقت اچانک سب کچھ دھندلا نظر آنے لگتا تھا، آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود تھکن دور نہیں ہوتی اور ایک ہی خوف رہتا تھا کہ دن کیسا گزرے گا۔اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ افسوس اس چیز کا ہے کہ کبھی کسی نے اس بات کا اعتراف ہی نہیں کیا کہ میں نے اتنی تکالیف جھیلنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری، کام کرتی رہی اور شادی بھی کرلی۔ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ ۔ ویڈیو وائرلایمان علی نے اپنے دوستوں کو خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کسی بھی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو اُسے ہرگز نظر انداز نہ کریں بلکہ فوراً نیورو لوجسٹ سے رابطہ کریں، کیونکہ بروقت تشخیص کی وجہ سے آپ زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکتے ہیں۔پاکستانی معروف اداکارہ ایمان علی نے مزید کہا کہ آج سے ہی اپنی طاقت خود بنو اور ایم ایس ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ کو شکست دینے میں اپنی طاقت خود ہی بنو۔واضح رہے کہ ایمان علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز باحیثیت ماڈل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمائے اور کئی مشہور فلموں ’خدا کے لیے‘،’بول‘اور ’ماہِ میر‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔