"

حجاب کا بھی خیال نہ کیا۔ایک امیر زادے نے عبایا پہنے ایک پولیس کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا

شیخوپورہ میں لڑکے نے خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا مذاق کرنے سے منع کیوں کیا، شیخوپورہ میں امیر زادے نے خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا تیزاب نے برقعہ اور وردی جلا دی کانسٹیبل کافی حد تک محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ نین سکھ کی رہائشی خاتون کانسٹیبل شاہدہ بی بی لاہور میں جاب کرتی ہیں، صبح ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلی تو فیکٹری مالک کے بیٹے نے بھرے بازار میں بیہودہ مذاق کیا جس سے منع کرنے پر لڑکے نے تیزاب پھینک دیا۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان لڑکوں کا گالی میں کھڑے ہو کر خواتین کو ہراساں کرنا روز کا معمول ہے اور یہاں سے گزرنے والی کوئی بھی عورت محفوظ نہیں۔ دوسری طرف پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن لڑکے کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے، شاہدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر اسے آئی جی پنجاب کی جانب سے انصاف نا ملا تو وہ یہ نوکری ہی چھوڑ دے گی