"

گھر میں ہی انتہائی آسانی اور سستا ہینڈ سینیٹائزر بنانے کا طریقہ

ہر طرف گہما گہمی ، چہار سو موت کے گہرے سائے مگر افسوس۔۔۔۔ صد افسوس۔۔ ہم پھر بھی باز نہ آئے۔کرونا پوری دنیامیں تو اپنے پنجے گاڑ چکا اور ان ممالک میں اس سے بچائو کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی دیکھنے کو ملے مگر جیسے ہی یہ خطرناک وائرس پاکستان پہنچا تو ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کی پاکستان کے بارے میں کی گئی بات کہ’’ پاکستان کے پاس کورونا وائرس کےخلاف دنیا کا بہترین قومی رد عمل موجود ہے‘‘ جھوٹ ثابت ہو گئی ۔ ناجائز منافع خوری پہلے ماسک مہنگے ہوئے پھر دستانے اور اس کے بعد ہینڈ سینیٹائزرز۔ پیسے کی اس قدر ہوس کہ موت کے منہ میں جاتے ہوئے بھی ہم لوگ باز نہیں آسکے ۔ خیر ۔۔ !بات ہو رہی تھی ہینڈ سینیٹائزرز کی جن کی ننھی منھی بوتلیں بھی ہماری جیبوں پر اس وقت بے پناہ بوجھ ڈالے ہوئے ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ جراثیموں سے بچنے کیلئے ان کا استعمال بے حد ضروری ہے ۔ تو ناظرین ہماری آج کی ویڈیو میں ہم آپ کوہینڈ سینیٹائزر گھر میں ہی بنانے کا انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے ۔ناظرین ایک اچھے اور معیاری سینیٹائزر میں کچھ اجزا ضروری ہیںجو یہ ہیں ۔ ایتھا نول یا دوسرے لفظوں میں ربنگ الکوحل ۔ ۔۔ عرق گلاب ۔۔ گلیسرین ۔ وٹامن ای کے کیپسول۔۔