"

ہمیشہ درست پیشن گوئیاں کرنے والی معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نے کبوتر کے ذریعے گھرمیں ہی کرونا کا علاج بتا دیا

پوری دنیا میں کرونا تیزی سے اپنے پنجے پھیلا رہا ہے اور آدھی سے زیادہ دنیا اس خطرناک وبا کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور انتہائی افسوسناک بات یہ کہ پاکستان میں یہ ٹیسٹ اس قدر مہنگا ہے کہ غریب عوام کی اتنی استطاعت ہی نہیں ۔ تو بس پھر اللہ پر توکل ہی ہے جس کے سہارے پاکستانی چل رہے ہیں ۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار کرونا وائرس کا علاج بتا رہے ہیں ۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کہ 7دن ہو گئے اللہ نے میرے ذہن میں کرونا وائرس کا علاج ڈال دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا علاج کبوتر کے ذریعے ممکن ہے ۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کبوتر کملی والے محمد ﷺ کے روضہ پر بھی موجود ہیں اور پوری دنیا میں مختلف درباروں پر بھی ۔ یہ کبوتر اللہ کی حمد کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کبوتر کو ذبح کریں ۔ اس میں سے اس کا پوٹا نکالیں اور اس میں سے اس کی غلاظت صاف کر لیں ۔ پھر اس پوٹے کی جو باریک سی جھلی ہو تی ہے وہ اتار لیں ، 3کبوتروں کی جھلی اتار کر وہ پکا لیں اور ویسے پانی میں ڈال کر وہ پانی استعمال کریں تو کوئی کرونا وائرس نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ پیر پنجر سرکار پاکستان کی معروف روحانی شخصیت ہیں ۔ ان کی کئی پیشن گوئیاں پوری ہو چکی ہیں ۔   خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئیں جن میں ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی۔