"

پاک فوج کی سابق اہم شخصیت نے سو سال کی عمر میں شادی کرلی

پاک فوج کی سابق اہم شخصیت نے 100سال کی عمر میں شادی کر لی ، جانتے ہیں دنیامیں انتہائی معروف یہ دونوں میاں بیوی کون ہیں ؟  پاک فوج کی سابق اہم شخصیت نے 100سال کی عمر میں شادی کر لی ، جانتے ہیں دنیامیں انتہائی معروف یہ دونوں میاں بیوی کون ہیں ؟ ۔۔۔معروف براڈ کاسٹر یاور عباس نے 100 سال کی عمر میں شادی کرلی۔۔یاور عباس چھ ماہ بعد ستمبر میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گے، یاور عباس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے خدشے پر جلد شادی کر لی ورنہ 27 مارچ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ نور ظہیر، سید سجاد ظہیر اور رضیہ سجاد کی بیٹی اور نادرہ ببر کی بہن ہیں۔ یاور عباس نے انگریزوں کے زمانے میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستانی فوج میں میجر رہے ۔ معروف براڈ کاسٹر 1949 میں لندن چلے گئے اور بی بی سی کا حصہ بن گئے۔ معروف براڈکاسٹر شفی نقی جامعی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ساتھی براڈ کاسٹر کو کو ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی مبارکباد دی۔