"

صبا قمر نے اپنے آٹھ سال لمبے تعلق کے بارے میں سب کو بتا دیا۔

پاکستان کی نامور اداکار صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور انہوں نے اپنے چینل پر پہلی قسط ’آئیسولیشن‘ریلیز کی تھی ،جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھی لوگوں کی جانب سے ان کی اس ویڈیو کو ملا جلا ردعمل ملا تھا ،صبا قمر پاکستان کی نامور ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے بے شمار مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جووہر دیکھاے ،انہوں نے ناصرف پاکستان میں بلکہ ہندوستان میں فلم ہندی میڈیم میں کام کیا ،جو باکس آفس پر کافی ہٹ رہی تھی ،کرونا پینڈیمک کی بدولت دنیا بھر مٰں لاک ڈاون کا ایک سلسلہ ہوا تھا ،اس اسنا میں پاکستان میں بھی لاک ڈاون کیا گیا ،لاک ڈاون کے دوران جہاں دنیا بھر کی نامور اداکار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کچھ نا کچھ کرتے دیکھائی دے رہے تھے وہی صبا قمرنے بھی ایک یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا ،کیا آپ جانتے ہیں وہ چینل کس کے لیے اور کیا کام کر رہا ہے ،بتائیں گے آپ کو آج کی اس ویڈیو میں مگر تفصیلات میں جانے سے قبل ،،،،،،، اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔ اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی قسط شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں تنہائی بیان کی تھی۔ اور صبا قمر کی جانب سے اپنے چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ ویڈیو میں صبا قمر سے ماضی اور حال کی اداکاراؤں کے درمیان موازنا کرنے اور ان کی رومانوی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تھے ۔ انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، میں چاہتی ہوں کہ ایسے کردار کروں جو حقیقت لگیں‘۔ اس دوران اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔ صبا قمر کے مطابق ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لیے انہیں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ اداکارہ کے مطابق ’وہ مجھ سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، میری تذلیل کرتا تھا اور بعدازاں معافی مانگ لیتا، میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا‘۔ یاد رہے کہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ پہلی قسط کا نام حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے ’آئیسولیشن‘ (تنہائی) رکھا تھا۔ اس قسط کا آغاز صبا قمر کی معمول کی زندگی سے ہوتا ہے، جس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث اکیلے پن کو دکھایا گیا۔،اداکارہ صبا قمر اپنے پولڈ رویے اور اظہار کی وجہ اکثر و بیشتر خبوروں کی زینت بنی رہتی ہیں ،لوگ ان کے اس بولڈ انداز کو پسند بھی کرتے ہیں مگر ساتھ ہی تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے