09:10 am
پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، گوگل سے معاملات طے پاگئے،سسٹم کو کہاں سے چلایا جائیگا؟جانئے

پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، گوگل سے معاملات طے پاگئے،سسٹم کو کہاں سے چلایا جائیگا؟جانئے

09:10 am

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے ملکی معیشت سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجٹیل پیمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔سنگاپور میں گوگل کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو سے معاملات طے پاگئے ہیں، گوگل سے وابستہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جلد پاکستان
 
آرہی ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خاتون وزیر اعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی، وزیر اعظم آفس میں اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پروفیشنل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔

تازہ ترین خبریں