02:28 pm
علاج کیلئے اب بھارت نہیں جانا پڑیگا،پاکستان نے متبادل ڈھونڈ لیا، مریضوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

علاج کیلئے اب بھارت نہیں جانا پڑیگا،پاکستان نے متبادل ڈھونڈ لیا، مریضوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

02:28 pm

اسلام آباد(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت میں پائی جانے والی کشیدگی میں پاکستانی مریضوں پر ویزا پابندیوں کے باعث قابلِ دسترس علاج کے لیے پاکستان نے ترکی سے امید باندھ لی۔جس کے تحت ترک صدر رجب طیب اروان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وفاقی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر پر بتایا کہ ’ان سمجھوتوں سے ان پاکستانی مریضوں کے لیے ایک راہ کھلے گی جو اس سے قبل علاج کے لیے بھارت جاتے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں
 
لوگ علاج بالخصوص جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت جاتے تھے لیکن 5 اگست کے متنازع اقدام کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ویزا دینا بند کردیا جبکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت روک دی تھی۔تاہم اب پاکستانی مریضوں کے ترکی کو زیرِ غور لایا جارہا ہے جہاں علاج کی غرض سے آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ترکی خود بھی دنیا بھر سے طبی سیاحت کے لیے آنے والوں کو حوصلہ افزائی کررہا ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’اگر بھارت پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کرنا شروع بھی کردے تو اس کشیدہ ماحول میں ان کے لیے وہاں جانا ممکن نہیں ہوگا اس لیے ہم ترکی پر غور کررہے ہیں‘۔ان کے مطابق اس سمجھوتے کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ پاکستانی مریض اسی خرچے پر علاج کرواسکیں گے جس پر ترک شہریوں کو علاج میسر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم علاج کی لاگت میں پاکستانی شہریوں کے لیے مزید رعایت کی بات بھی کریں گے کیوں کہ انہیں سفری اخراجات بھی اٹھانے ہوں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزارت صحت اس معاملے پر اپنے ترک ہم منصبوں سے رابطہ کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ ترکی کے لیے گئے تھے تو انہوں نے پاکستان عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا اور وزیراعظم نے بھی اس کا خیر مقدم کیا تھا کیوں کہ صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا